22 جولائی 2014 - 11:46
اسرائیلی بمباری سے کمسن بچے کا پورا خاندان شہیدہوگیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت نے ایسی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جو دیکھنے والوں اور سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیتی ہیں۔

ابنا: غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت نے ایسی ایسی داستانیں رقم کی ہیں جو دیکھنے والوں اور سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کردیتی ہیں۔ غزہ کی بستی میں اسرائیلی درندگی کا شکار ہونے والا ایک بچہ ایسا بھی ہے جس کا پورا خاندان ہی موت کی نیند سلا دیا گیااور وہ معصوم بھری دنیا میں اکیلا رہ گیا۔ معصوم بچےنے مقامی رپورٹر کو خود پر بیتی وہ کہانی سنائی جس کو سن کر نرم دل تو کیا پتھر دل والا بھی پھوٹ پھوٹ کر روپڑے ۔خون آلود اور پٹیوں میں لپٹے خوبصورت چہرے والے بچہ نے بتایا کہ اسے اسرائیلی درندوں نے مارا، اس پر میزائل داغے ۔یہ کچھ دیر پہلے اپنی ماں کیساتھ تھا، اپنے بھائیوں اسین اور محمد کیساتھ تھا۔صحافی نے پوچھا اب تہماری ماں کہاں،روہانسی آواز میں جواب دیتا ہے مرگئی۔اگلا سوال تھا، بھائی اسین کہاں ہے ، جواب آیا وہ بھی مرگیا۔آخری سوال تھا دوسرا بھائی محمد کہاں ہے ، تکلیف دکھ اور آنسووں سے بھرا جواب آیا وہ بھی مرگیا۔اس ننھے جگر گوشے کا سب کچھ اجڑ گیا۔ صحافی کی آواز بھی بھرا گئی اور معصوم کو اتنا ہی کہ پایا کہ بیٹا پڑھو "حسبی اللہ و نعم الوکیل"۔

.......

/169